امام خمینی کو ۱۵ خرداد ۱۳۴۲ ھجری شمسی کے واقعے کے بعد شاہ ایران نے ترکی اور اس کے بعد عراق ملک بدر کر دیا عراق نجف اشرف پہچنے کے بعد امام خمینی نے حرم امیر المومنین (ع) کے پاس ایک چھوٹا سا مکان کرائے پر لیا اور ۱۳ سال اس میں گزارے۔ یہ مکان چونکہ بہت پرانا تھا بعد میں خود بخود زمین بوس ہونے لگا لیکن ایران کے موسسہ نشر آثار امام خمینی نے چند سال قبل اس مکان کے مالک سے اسے خرید کر اس کی مرمت کروائی اور اس میں امام خمینی کی اس دور یا اس مکان کی تصویروں سے مزین کر کے ایک تاریخی سپاڑت کے عنوان سے بنا دیا۔ اس مکان کی سادگی زائرین کی توجہ کا مرکز رہتی ہے۔ ابنا کے نامہ نگار نے اس مکان سے تصویریں بنا کر قارئین کے لیے پیش کی ہیں۔
7 جون 2017 - 04:44
News ID: 834798